ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / فوجی کارروائی پرووٹ لینے کی کوشش،امروہہ میں پی ایم مودی کا اپوزیشن پر نشانہ،ہندوستان جب دشمن کو مارتاہے تو کچھ لوگ روتے ہیں

فوجی کارروائی پرووٹ لینے کی کوشش،امروہہ میں پی ایم مودی کا اپوزیشن پر نشانہ،ہندوستان جب دشمن کو مارتاہے تو کچھ لوگ روتے ہیں

Fri, 05 Apr 2019 20:44:38  SO Admin   S.O. News Service

امروہہ:5 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) فوج کی کارروائیوں پرووٹ لینے کے لیے سیاست کرنے کاسلسلہ جاری ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو انہیں کی زبان میں جواب دینا ہمارے ملک کے کچھ لوگوں کو پریشان کرتا ہے۔جب ہندوستان ڈنکے کی چوٹ پر دشمن کو مار دیتا ہے، تب کچھ لوگوں کو ہندوستان میں رونا آتا ہے۔مودی جمعہ کو اترپردیش کے امروہہ میں بی جے پی امیدوار کے لئے ریلی کرنے پہنچے تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں جس طرح آپ نے اس چوکیدار کا ساتھ دیا ہے،اس کے لئے میں بہت عاجزی کے ساتھ آپ سب کو سر جھکا کر سلام کرتا ہوں، گزشتہ کچھ دنوں سے میں نے ملک کے چاروں کونوں اور ہر سمت کا دورہ کیا ہے،مکمل اکثریت کی حکومت کے لئے، آپ کی ترقی کے لئے، اور کام کرنے والی حکومت کے لئے ملک بھر میں جو لہر چل رہی ہے، وہ آج امروہہ میں بھی دکھائی دے رہی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس، سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے دہشت گردی پر اسی نرم رویہ کی وجہ سے ہی کچھ لوگوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ان پارٹیوں نے صرف دہشت گردی کو ہی مدد نہیں دی ہے، بلکہ انہوں نے اپنی زندگی اور بقا کو بھی بحران میں بھی ڈالنے کا کام کیا ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ جب پاکستان دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہوتا ہے تو یہ لوگ پاکستان کی حمایت میں بولنے لگتے ہیں،ملک کی ساکھ رہے، اس کے لیے مضبوط حکومت کاہونا بہت ضروری ہے۔مضبوط حکومت ہی سخت اور بڑے فیصلے لے پاتی ہے، ملک کو آگے بڑھا پاتی ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ مودی دہشت گردی کو ووٹ بینک سے نہیں تولتا، تبھی دہشت گردی کے مددگار آج جیل میں بند پڑے ہیں،اگر ملک کوآگے بڑھانا ہے تو ہم سب کو مل کر ساتھ چلیں گے۔مودی نے کہاکہ دہشت گردوں کو انہیں کی زبان میں جواب دیناکچھ لوگوں کو پسند نہیں آ رہا۔گزشتہ 5 برسوں سے دھماکے رک گئے، کیونکہ دہلی میں آپ نے صاف نیت والا چوکیداربٹھا دیاہے،اب دہشت گردوں کو پتہ ہے کہ وہ ایک غلطی کریں گے تو مودی پاتال سے بھی تلاش کرکے سبق سکھائے گا۔پی ایم مودی نے کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست نے ملک کا بہت نقصان کیا ہے۔مغربی یوپی میں پہلے جرم کی، قانون کی کیا حالت تھی۔سماجوادی پارٹی کی حکومت کے وقت مجرموں کو کھلی چھوٹ مل گئی تھی۔آج بی جے پی حکومت نے اس پر مکمل طور پر کنٹرول لگا دیا ہے۔مودی نے کہا کہ آج دنیا کے ممالک میں ہندوستان کا ڈنکا بج رہا ہے، کیوں دنیا بھر میں بھارت کی جے ہو رہی ہے،اس کی وجہ مودی نہیں ہے،اس کی وجہ آپ لوگ ہیں۔2014 میں آپ نے جو ووٹ دیا اس کی طاقت ہے،یہ مکمل اکثریت والی حکومت کی طاقت ہے۔کل ہی متحدہ عرب امارات نے آپ کے اس پردھان سیوک کو وہاں کا سب سے بڑا اعزاز’زید میڈل‘ دے کر نوازا ہے۔یہ اعزاز میرا نہیں آپ سب کا اور خلیجی ممالک میں کام کر رہے کروڑوں ہندوستانیوں کاہے۔پی ایم مودی نے اپوزیشن پر طنز کستے ہوئے کہا کہ جرم ہو، بجلی کا مسئلہ ہو، خراب سڑکیں ہو یہ ایک بڑی وجہ تھی جس کی وجہ سے اتر پردیش میں صنعت لگانے سے لوگ ڈرتے تھے۔اس صورت حال کو تبدیل کرنے کے لیے سرمایہ کاروں کو یقین دلانے کے لیے ایک ایماندارانہ کوشش کی جا رہی ہے۔


Share: